حج کا بیان

اَ عُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم وَلِلّٰہِ عَلٰٓی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلاً۔
(سور�ۂ اٰل عمران آیت نمبر۹۷)
لوگوں پراللہ تعالیٰ کایہ حق ہے کہ جولوگ استطاعت رکھتے ہوں ۔وہ اس کے گھرکاحج کریں۔
اس آیت میں اس سخت وعید کی طرف اشارہ کیا گیاہے ۔کہ جو استطاعت کے باوجود حج نہ کرے ۔تواللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔

گھر سے روانگی

الحمد للہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آپ اپنے گھر سے روانہ ہورہے ہیں،آج وہ مبارک گھڑی آگئی ہے، جس کا بہت دنوں سے آ پ کو انتظار تھا،روانگی سے پہلے ہوسکے تو دورکعت نفل نماز پڑھ لیں،نماز کے بعد سفر میں سہولت و عافیت کی ، گناہو ں سے بچنے کی اور حج کی قبولیت کی دعا کرلیں ، نکلنے سے پہلے اپنا سارا ضروریات کا سامان لے لیں،جو چیزیں ساتھ لیجانا منع ہیں وہ بالکل نہ لیں تا کہ کسٹم (Custom) وغیرہ میں پریشانی نہ ہو، اپنے ساما ن کو اچھی طرح پیک ) (Pack کرکے بَیگ پر بڑے حروف میں پورا پتہ(Address) لکھیں ، ملک کانام بھی ضرور لکھیں اوراپنے بیگ پر ایسی کوئی علامت ضرور رکھیں کہ دیکھتے ہی آپ اپنا سا مان پہچان لیں ، گھر سے یہ دعا پڑھ کر نکلیں :’’بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّہِ ،،۔